مشکل میں ڈالنے والی جوئے بازی کے متعلق مزید معلومات لیں

جوئے بازی کسے کہتے ہیں؟

جوئے بازی اس طرح پیسوں کے لیے شرطیں یا داؤ لگانے کو کہتے ہیں کہ ہمیں اس کا نتیجہ نہ پتہ ہو۔ اس میں لوگ یا تو مکمل طور پر چانس لیتے ہیں یا مہارت اور چانس کو ملا کر استعمال کرتے ہیں۔ اس کی مثالوں میں الیکٹرانک گیمبلنگ مشینز، کھیلوں یا گھڑ دوڑ پر پیسوں کی شرطیں لگانا، لوٹو، کسینو میں ٹیبل گیمز، بنگو یا وہ دوسری گیمز شامل ہیں جن میں پیسہ داؤ پر لگایا جائے۔

خبردار کرنے والے آثار

  • اس سے زیادہ وقت یا پیسے خرچ کرنا جتنا آپ نے سوچا تھا۔

  • جوا کھیلنے کے بعد گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ لڑنا

  • ہارنا اور ہاری ہوئی رقم جلد از جلد دوبارہ جیتنے کے لیے پھر جوا کھیلنے کی خواہش

  • جوا کھیلنے کے سلسلے میں احساس جرم اور پچھتاوا

  • جوا کھیلنے کی خاطر پیسے ادھار لینا یا اپنی جائیداد یا قیمتی چیزیں بیچنا

  • جوا کھیلنے کی خاطر غیر قانونی طریقوں سے پیسہ حاصل کرنے کا سوچنا

  • جوا کھیلنے کی خاطر کام پر نہ جانا۔

  • یہ چھپانا کہ آپ کتنا جوا کھیلتے ہیں۔

ذمہ دارانہ انداز میں جوا کھیلنے کے لیے مشورے

  • خیال رکھیں کہ یہ کھیل آپ کو کھیل نہ بنا لے۔

  • جوئے بازی کو تفریح سمجھیں، پیسے کمانے کا طریقہ نہ سمجھیں۔

  • ذہنی دباؤ یا بوریت سے بچنے کی خاطر جوا نہ کھیلیں۔

  • اپنے لیے ایک حد طے کریں اور اس حد سے اوپر نہ جائیں۔

  • ہاری ہوئی رقم واپس جیتنے کی کوشش نہ کریں۔ بس چھوڑ کر چلے جائیں۔

  • صرف اتنی ہی رقم لگائیں جس کا نقصان آپ برداشت کر سکتے ہوں۔

  • جوا کھیلنے کے لیے کبھی پیسہ ادھار نہ لیں۔

  • خود پر قابو رکھیں اور ان لوگوں کو ذہن میں رکھیں جنہیں آپ کی ضرورت ہے۔

مدد موجود ہے

Gambling Help سروسز جوا کھیلنے والوں اور ان کے پارٹنرز، گھر والوں اور دوستوں کو مفت کاؤنسلنگ (ماہرانہ مشورہ)، مدد اور معلومات دیتی ہیں۔

کاؤنسلنگ سروسز

ہفتے کے ساتوں دن، 24 گھنٹے، فون پر اور آن لائن مدد کا انتظام ہے۔ Gambling Help سروسز روبرو کاؤنسلنگ دفتری اوقات میں فراہم کرتی ہیں۔

اپنے جوا کھیلنے پر پابندی لگوانے پر غور کریں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ معاملہ قابو سے باہر ہو رہا ہے تو جوا خانے میں کسٹمر لیئیزان آفیسر سے خود پر پابندی (exclusion) لگوانے کے بارے میں بات کریں۔ Gambling Help سروسز بھی جوا خانوں میں خود پر پابندی لگوانے کے لیے آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

sports betting کے پرووائیڈرز سے خود پر پابندی لگوانے کے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی پرووائیڈر سے بات کریں۔

ہمارا بروشر ڈاؤن لوڈ کریں

خود پر جوئے کے اثرات چیک کرنے کے لیے کوئز مکمل کریں۔

مدد مانگنے میں کوئی حرج نہیں
1800 858 858
مفت اور رازدارانہ، ساتوں دن 24 گھنٹے

 

اپنی زبان کا انٹرپریٹر لینے کے لیے 131 450
پر کال کریں اور Gambling Helpline سے بات کروانے کے لیے کہیں

Contact us

If gambling is impacting your life or a loved one's life, it's okay to reach out for help. It’s free and confidential.

Call the 24/7 Gambling Helpline on 1800 858 858

Face-to-face counselling locations